تھانہ پاکستان بازار پولیس نے منشیات سپلائی/فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پولیس نے غوثیہ بلوچ کالونی میں کاروائی کرکے ایک منشیات سپلائیر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار سپلائیر سے 01 کلو 115 گرام چرس، ساتھی ملزم سے 150 گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزمان اورنگی ٹاؤن غوثیہ بلوچ کالونی میں چھپ کر منشیات فروخت کرتے اور کرواتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سپلائیر ملزم شاہ نواز عرف نواز ولد غلام حسین، جبکہ ساتھی ملزم شاہ رخ ولد احسان شامل ہیں۔

ملزم شاہ نواز عرف نواز قبل از بھی منشیات فروشی کے مقدمہ الزام نمبر 484/2015 تھانہ اتحاد ٹاؤن سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ
(شاد ابنِ مسیح) پی ایس پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!