ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کا آغاز

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

روڈ چیکنگ مہم 19 فروری سے شروع ہو کر 7 مارچ تک جاری رہے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورنگ زیب

کراچی: 19 فروری ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ نے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم شروع کردی ہے۔ یہ روڈ چیکنگ مہم 7 مارچ تک جاری رہے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگ زیب پنھور نے بتایا کہ مہم کا مقصد ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی ہے۔ کراچی میں روڈ چیکنگ مہم کے لئے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔کراچی میں 37 مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گی ان مقامات میں کورنگی انڈسٹریل ایریا، بروک چورنگی،سنگر چورنگی،ڈی ایچ اے قبرستان، سن سیٹ بولیوارڈ روڈ،طوبی مسجد، سائٹ ، منگھو پیر روڈ، بنارس چورنگی،حب ریور روڈ، مزار قائد،شاہراہِ قائدین،مسلم آباد،گلستان اسکول،کھارا در، کیماڑی،کوئینز روڈ،کلفٹن باتھ آئی لینڈ،شاہین کمپلیکس،پی آئی ڈی سی،مائی کولاچی بائی پاس، ملیر کنٹونمنٹ،لانڈھی انڈسٹریل ایریا،سعود آباد،کھوکھراپار،پی آئی بی کالونی،تین ہٹی،سولجر بازار، لسبیلہ،جوہر چورنگی، میٹرو کیش اینڈ کیری،ٹائم اسکوائر،پہلوان گوٹھ، ایف بی ایریا،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی شامل ہیں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورنگ زیب پنھور نے مذید بتایا کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز فوری جمع کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!