بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو تھانے منتقل کر دیا گیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی

بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا

ملزمان فلائٹ نمبر FZ333 سے دبئی سے کراچی ائر پورٹ پہنچے تھے

ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔

ملزمان کے پاسپورٹس پر لگے ویزوں پر ہولوگرام، واٹرمارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں۔

ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی ٹمپرڈ شدہ تھیں۔

گرفتار ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم شامل

ملزمان میں بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل

ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین سے ہے

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت ویزوں پر ایران گئے تھے۔

ملزمان نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض مذکورہ عراق کے ویزے حاصل کئے۔

ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

(ترجمان ایف آئی اے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!