تمباکو کنٹرول لاء کے حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی آفس میں ایک روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ٹریننگ سیشن میں ضلع کیماڑی پولیس کے افسران و جوانوں کو تمباکو کنٹرول لاء کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

تمباکو کے استعمال سے صحت کو درپیش نقصانات اور تمباکو کی روک تھام کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔

پروجیکٹ کوآرڈینیٹر تمباکو کنٹرول سیل (حکومت سندھ) تنویر قائمخانی اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر کیماڑی تمباکو کنٹرول سیل سہرش فاروق نے پولیس افسران و جوانوں کو بریفنگ دی۔

بعد از ٹریننگ / بریفنگ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹس جاری کئے اور تمباکو کنٹرول لاء پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمباکو کنٹرول کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(میڈیا سیل کیماڑی پولیس)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!