...

مچھر کالونی میں ہوائی فائرنگ سے خاتون کے زخمی ہونے کا معامل

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس

مورخہ 18 فروری کی رات مچھر کالونی میں اندھی گولی لگنے سے حذیفہ نامی خاتون زخمی ہوئی۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مچھر کالونی میں سرچ آپریشن کے احکامات جاری کئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر ایس پی کیماڑی ڈویژن منیب احمد نے ایس ایچ او ڈاکس کے ہمراہ مچھر کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن مذکورہ علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے محمد کامران نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ رحیم نامی ایک ملزم فرار ہوگیا۔

دوران آپریشن ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول بمعہ ایمونیش بھی برآمد کرلئے گئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

(میڈیا سیل کیماڑی پولیس)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.