پاکستانی کمپنی کا کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کا چاول برآمد کرنے کا معاہدہ

پاکستانی کمپنی آربی انٹرنیشنل نے کینیا کی کمپنی فانا انویسٹمنٹ کو 15 ہزار میٹرک ٹن چاول فراہم کرنے کے لیے 7.5 ملین ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔

فوڈ ایگرو پاکستان 2026 کی نمائش میں طے پانے والا یہ چاول کی برآمدات کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی تعاون

دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایکسپو سینٹر میں مالدیپ کے وزیر سیاحت سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے براہِ راست فضائی رابطوں اور اقتصادی تعاون کے وسیع تر لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

شرکا نے سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو بھی سراہا۔

پاکستانی برآمدات کے فروغ کا پلیٹ فارم

فوڈ ایگرو پاکستان 2026 تجارتی روابط مضبوط بنانے، پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر تشہیر اور برآمدات بڑھانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بن کر سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!