...

کراچی میں سائبر فراڈ گینگ گرفتار، 15 کروڑ روپے نقد برآمد

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر فراڈ میں ملوث گینگ گرفتار کرلیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 15 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے۔ ان کے اکاؤنٹس سے ایک ارب 20 کروڑ روپے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نقد رقم چرچ کے احاطے میں کھڑی ایک گاڑی سے برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔ ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں موجود 6 کروڑ روپے بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔

تین دوستوں پر مشتمل گروہ 2020 سے سرگرم تھا

شہزاد اکبر کے مطابق گرفتار گروہ تین دوستوں پر مشتمل تھا۔ یہ افراد 2020 سے مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ملزمان مختلف کمپنیوں سے ڈیٹا حاصل کرتے تھے۔ وہ بالخصوص عمر رسیدہ افراد کو فون کرتے اور صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے تھے۔ اس طریقے سے انہیں اپنے جال میں پھنسایا جاتا تھا۔

جعلی اکاؤنٹس کے بعد حوالہ ہنڈی کا استعمال

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان 2020 سے 2024 تک جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم منتقل کرتے رہے۔ پاکستان اور امریکا میں سختی کے بعد انہوں نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم منتقل کرنا شروع کردی۔

شہزاد اکبر کے مطابق ملزمان 23 مختلف بینک اکاؤنٹس استعمال کرتے تھے۔ وہ روزانہ تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.