...

بلوچ کالونی عمارت حادثہ: ایڈمن سوسائٹی میں 12 زیر تعمیر عمارتیں سیل

چنیسر ٹاؤن کی بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر 12 عمارتوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایک چھ منزلہ غیر قانونی عمارت منہدم ہونے کے بعد کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کارروائی کی۔ حکام نے سیل کی گئی عمارتوں کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ تعمیرات منظور شدہ نقشوں اور بلڈنگ قوانین کے مطابق ہیں یا نہیں۔ عمارتوں کی دستاویزات اور قانونی تقاضوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔

سیل کی گئی عمارتوں کی تفصیلات

ذرائع کے مطابق سیل کی گئی عمارتیں ایڈمن سوسائٹی کے مختلف بلاکس میں واقع ہیں۔

بلاک 7: پلاٹ نمبر اے 458 اور اے 485/2

بلاک 4: پلاٹ نمبر سی 220، سی 132 اور سی 209

بلاک 8: پلاٹ نمبر اے 161، اے 158 اور اے 344

بلاک 5: پلاٹ نمبر بی 65 اور بی 40

بلاک 2: پلاٹ نمبر سی 29

بلاک 5: پلاٹ نمبر سی 23

ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر سی 220، سی 132 اور سی 209 پر گراؤنڈ پلس پانچ منزلہ عمارتیں تعمیر کی جارہی تھیں۔ پلاٹ نمبر سی 23 پر گراؤنڈ پلس چھ منزلہ عمارت زیر تعمیر تھی۔

اسی طرح پلاٹ نمبر بی 65 پر چوتھی منزل کی تعمیر جاری تھی۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

واضح رہے کہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر ایس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.