محسن نقوی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے لیے حکومتی اقدامات اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انتظامی یونٹس کو بااختیار بنانے پر زور

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز عام شہری ہیں۔ آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو آنے والا کل ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام براہِ راست عوام کو سہولت فراہم کرنے سے جڑا ہے۔ اس کا تعلق بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے بھی ہے۔

عوامی منشا کے مطابق فیصلوں کی ضرورت

چوہدری شجاعت سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!