کراچی: اسٹیڈیم روڈ پر پولیس کارروائی، لوٹ مار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے اسٹیڈیم روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق کارروائی نیو ٹاؤن پولیس اور شاہین فورس گلشن ڈویژن نے مشترکہ طور پر کی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شان ولد منیر احمد اور ناصر علی ولد فوج علی کے نام سے ہوئی ہے۔

اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے۔

ملزمان کے زیر استعمال ایک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ موٹر سائیکل سہراب گوٹھ کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔

گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم شان اس سے قبل بھی پولیس مقابلے اور ناجائز اسلحے کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!