کراچی (اسٹاف رپورٹر): کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جمشید روڈ پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مگر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی مؤثر کارروائی تاحال دکھائی نہیں دے رہی۔ شہر میں عمارتوں پر اضافی منزلیں تعمیر ہونے کے معاملے نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
جناح ٹاؤن، جمشید روڈ پر پلاٹ نمبر JM-652 پر مبینہ طور پر اضافی منزل کی تعمیرات جاری ہیں۔ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور مبینہ رشوت وصولی کے الزامات نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈیمولیشن ٹیم کی کارروائیوں میں رکاوٹوں اور متعلقہ افسران کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ دوسری جانب شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کے دعوؤں کے باوجود ایسی تعمیرات کا جاری رہنا انتظامی نگرانی پر سوالیہ نشان ہے۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جمشید روڈ پر ہونے والی مبینہ غیر قانونی تعمیرات کا فوری نوٹس لیا جائے، پلاٹ نمبر JM-652 کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور اگر قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
سوال یہ ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانون کب حرکت میں آئے گا؟ کیا SBCA ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گی یا شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا؟

This is my first time pay a quick visit at here and i am genuinely impressed to
read everthing at one place.