کراچی: ڈاکس پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اکبر خان، زاہد خان اور بشیراللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 171 گرام آئس برآمد کی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان مچھر کالونی کے مہران چوک اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔

مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 511/26 درج کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!