ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طہٰ احمد خان نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام عوامی مسائل کے بروقت حل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بلدیاتی نظام بہتر اور عوامی نمائندگی مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے طہٰ احمد خان نے کہا کہ عوام کی بھرپور شمولیت شہر کے حقوق کی جدوجہد کو مضبوط بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔
اجتماع سے برنس روڈ ٹاؤن آرگنائزر عرفان اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر سوشل میڈیا انچارج ٹاؤن محمد ارسلان خان، سی او سی کے ارکان، ٹاؤن کمیٹی کے اراکین اور یوسی انچارجز شریک ہوئے۔
اجتماع میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں اور علاقے کے عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔