این ای ڈی یونیورسٹی میں پہلی عالمی اے آئی اور آئی او ٹی کانفرنس کا انعقاد

کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پہلی عالمی کانفرنس برائے مصنوعی ذہانت (AI) اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کیریئر فیئر 2026 بھی منعقد ہوا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلبہ کی بڑی تعداد بھی دونوں تقریبات میں شریک ہوئی۔

اے آئی اور آئی او ٹی کانفرنس میں 62 تحقیقی مقالے پیش

کانفرنس سیکریٹری ڈاکٹر حیدر علی کے مطابق کانفرنس میں 218 محققین نے حصہ لیا۔ شرکا نے 62 تحقیقی مقالے پیش کیے، جبکہ طلبہ نے نمائش میں 38 اسٹالز لگائے۔

کیریئر فیئر میں طلبہ کو ملازمت کے مواقع

جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے کیریئر فیئر 2026 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس کے انعقاد میں شامل ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

کیریئر فیئر میں کارپوریٹ سیکٹر سمیت مختلف شعبوں کی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے۔ ان میں انجینئرنگ، کنزیومر گڈز، بینکنگ، ای کامرس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل تھے۔

اس کے علاوہ تعلیم، فیشن، فنانس اور سوشل سیکٹر سے وابستہ اداروں نے بھی شرکت کی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریل لائزن ڈاکٹر محمد علی صدیقی نے بتایا کہ طلبہ کو کمپنیوں کے نمائندوں سے براہِ راست ملاقات اور انٹرویو دینے کا موقع ملا۔

طلبہ نے مختلف اداروں میں ملازمت کے حصول کے لیے اپنے سی وی بھی جمع کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!