شاہ فیصل میں ایم کیو ایم کا جوائنٹ‌انچارچ ریحان قتل

تشکُّر نیور

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا گیا. ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے فائرنگ ایم کیوایم پاکستان کے جوائنٹ انچارج پر کی گئی. سرجانی ٹاؤن کے یوسی 3 کے جوائنٹ ریحان فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں.

جوائنٹ انچارج ریحان اپنی اہلیہ کے ہمراہ شاہ فیصل خالہ کے گھر آئے تھے. فائرنگ کا واقعہ شاہ فیصل کالونی ایک نمبر ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب پیش آیا. مقتول کے ایک ہی گولی لگی جو لیوا ثابت ہوئی. مقتول نارتھ کراچی کا رہائشی ہے

ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا. ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ دار ریحان کے قتل کی تحقیقات کی جائے . کراچی:واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے یا ٹارگٹ کلنگ،تحقیقات جاری،پولیس

ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن کے جوائنٹ یوسی آرگنائزر ریحان کی شہادت پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اظہار افسوس،

شہید ریحان کے اہلِ خانہ کے غم میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن شریک ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

شہر میں امن و امان کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی جارہی ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

نگراں وزیراعلیٰ سندھ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کریں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!