سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک اور آپریشن کے دوران سپاہی شاہ زیب اسلم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

تشکُّر نیور

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 16 اور 17 فروری کو ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور امجد عرف بابری مارے گئے۔

جنوبی وزیرستان میں ایک اور کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ یہ دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران وطن کا ایک بہادر سپوت ہری پور کے 29 سالہ سپاہی شاہ زیب اسلم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!