کراچی: کسٹمز کی کارروائی، 51 کلوگرام چرس برآمد، ڈرائیور گرفتار

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسدادِ اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 51 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ حکام نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر آر سی ڈی ہائی وے پر کارروائی کی گئی۔ اسمگلرز گاجروں کی آڑ میں منشیات بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ٹرک کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد

حکام نے مزدا ٹرک رجسٹریشن نمبر TKT-358 کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 51 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

کسٹمز حکام نے ٹرک ڈرائیور محمد قاسم کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈرائیور کا تعلق قلعہ عبداللہ سے بتایا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات بلوچستان کے علاقے گلستان سے کراچی منتقل کی جا رہی تھیں۔ برآمد شدہ چرس کی مالیت 23 کروڑ 95 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

اسمگلنگ نیٹ ورک کی تحقیقات شروع

کسٹمز حکام نے منشیات اور مزدا ٹرک ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

حکام نے اسمگلنگ نیٹ ورک، اس کے مالی معاونین اور کراچی میں ممکنہ وصول کنندگان کی نشاندہی کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!