بوٹ بیسن پولیس مقابلہ، تین مشتبہ ملزمان گرفتار

بوٹ بیسن پولیس نے اتوار بازار، بلاک 2 کلفٹن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اہلکار دورانِ گشت تھے کہ انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان اور برآمدگی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نعمت اللہ ولد سید شریف، جہانزیب ولد غفور خان اور اعجاز ولد اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے درج ذیل سامان برآمد ہوا:

ایک 9 ایم ایم پستول اور چار گولیاں

ایک 30 بور پستول اور تین گولیاں

چھ موبائل فونز

بغیر نمبر پلیٹ والی یونیک 70 موٹر سائیکل

پولیس نے بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

یہ تفصیلات ایس ایس پی مہزور علی کے ترجمان، ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!