وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیو ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ملبہ ہٹانے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب
مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ واقعے میں کہیں غفلت تو نہیں برتی گئی؟
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔