کراچی: جمشید کوارٹرز پولیس نے گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی مبینہ منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم احمد رضا کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزم کلیٹن کوارٹرز میں ایک مکان کے اندر گٹکا ماوا تیار کررہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اسے تیار گٹکا ماوا سمیت گرفتار کیا۔
گٹکا ماوا اور خام مال برآمد
پولیس کے مطابق مکان سے تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ
ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے
ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم احمد رضا کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔