...

ورلڈکپ 2027: آئی سی سی یکم اکتوبر کو شیڈول جاری کرے گا

کیپ ٹاؤن: آئی سی سی اور کرکٹ جنوبی افریقا ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کریں گے۔

شیڈول کے اعلان کی تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کے لیے رجسٹریشن بھی شروع کی جائے گی۔

ورلڈکپ 2027 کب شروع ہوگا؟

ورلڈکپ 2027 کا آغاز 2 اکتوبر سے متوقع ہے۔ میگا ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان میں سے 10 ٹیموں کی شناخت 30 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

دیگر آٹھ ٹیموں کا انتخاب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔

انمول پنکی کیس: درخشاں پولیس کا 3 مقدمات کا عبوری چالان جمع

پاکستان سمیت 8 ٹیمیں کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں

موجودہ رینکنگ کے مطابق بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائرز مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ نمیبیا کی براہ راست شرکت بھی اس مرحلے پر یقینی نہیں ہے۔

ٹکٹوں کے لیے بیلٹ کا آغاز

آئی سی سی یکم اکتوبر سے ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹوں کے لیے بیلٹ کا عمل شروع کرے گا۔

شائقین فوری طور پر ٹکٹ خریدنے کے بجائے پہلے قرعہ اندازی کے لیے اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.