نئی گریڈنگ پالیسی: کراچی میں نویں جماعت جنرل گروپ کے 64 فیصد طلبہ فیل

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 2026 کے نویں جماعت جنرل گروپ کے امتحانات میں 14 ہزار 277 طلبہ شریک ہوئے۔ ان میں سے 5 ہزار 185 طلبہ تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے، جبکہ 8 ہزار 981 طلبہ فیل ہوگئے۔

نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 36 فیصد رہا۔ گزشتہ سال اسی گروپ میں 54 فیصد سے زائد طلبہ کامیاب ہوئے تھے، جبکہ فیل ہونے والے طلبہ کا تناسب 46 فیصد تھا۔

میٹرک بورڈ کے ذرائع کے مطابق نئی گریڈنگ پالیسی کے تحت ہر مضمون میں کامیابی کے لیے کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پاسنگ مارکس 33 فیصد تھے۔

ڈکیتی میں 16 سالہ حافظِ قرآن کے قتل پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط

2025 میں نویں جماعت جنرل گروپ کے امتحانات میں 14 ہزار 984 طلبہ شریک ہوئے تھے۔ ان میں 8 ہزار 149 طلبہ تمام مضامین میں کامیاب جبکہ 6 ہزار 803 طلبہ فیل ہوئے تھے۔

نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق رواں سال نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات سے کیا گیا ہے۔ 2027 میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں بھی یہ پالیسی نافذ ہوگی۔

سندھ میں کراچی بورڈ کے تحت جنرل گروپ کا نتیجہ نئی پالیسی کے بعد جاری ہونے والا پہلا نتیجہ ہے۔ نویں جماعت سائنس گروپ اور سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کے نتائج ابھی جاری ہونا باقی ہیں۔

One thought on “نئی گریڈنگ پالیسی: کراچی میں نویں جماعت جنرل گروپ کے 64 فیصد طلبہ فیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!