دفاعی تعاون: امریکی کمپنی پاورس کے وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکویچ نے کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات پر بھی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی سازوسامان کی خریداری، تیاری اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نئی گریڈنگ پالیسی: کراچی میں نویں جماعت جنرل گروپ کے 64 فیصد طلبہ فیل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور ملکی استعداد کو مزید مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

One thought on “دفاعی تعاون: امریکی کمپنی پاورس کے وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!