کراچی: پی ایس 118 میں ڈکیتی کے دوران 16 سالہ حافظِ قرآن روشن حسین خان کے قتل پر رکن سندھ اسمبلی نصیر احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
نصیر احمد نے خط میں وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کو چار روز گزر چکے ہیں، لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
رکن سندھ اسمبلی کے مطابق مقتول روشن حسین خان 16 سال کا تھا اور آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری میں تاخیر تشویش کا باعث ہے۔ پی ایس 118 کے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
تجاوزات آپریشن: گلستان جوہر اور ہجرت کالونی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار
نصیر احمد نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی زور دیا۔