...

سکیورٹی تعاون پاکستان اور لبنان کا انسدادِ دہشتگردی و منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار وزارت داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دہشتگردی اور منشیات کے خلاف تعاون

ملاقات میں دہشتگردی، منشیات، غیر قانونی امیگریشن، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام پر بات ہوئی۔ دونوں ممالک نے ان شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دہشتگردوں اور ڈرگ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے انٹیلیجنس شیئرنگ بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں فریقوں نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطہ مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انسدادِ منشیات کے شعبے میں پہلے سے موجود مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پولیس تربیت میں اشتراک

ملاقات میں پولیس اکیڈمیز اور تربیتی پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک نے تربیتی شعبے میں تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

دو طرفہ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

نئے ایم او یو پر جلد دستخط کا فیصلہ

پاکستان اور لبنان کی وزارت داخلہ کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئے ایم او یو پر جلد دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو

ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان میں شاندار میزبانی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.