...

منشیات اے این ایف کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، ایک ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 2 کارروائیوں میں ایک ملزم گرفتار ہوا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 28.286 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت 3 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر مسافر گرفتار

اے این ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق مسافر کے پیٹ سے 286 گرام وزنی 70 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

دالبندین کے قریب کرسٹل ہیروئن برآمد

دوسری کارروائی دالبندین، ضلع چاغی کے قریب کی گئی۔ اے این ایف نے ایک گاڑی سے 28 کلوگرام کرسٹل ہیروئن برآمد کی۔

ترجمان کے مطابق دونوں کارروائیوں کے مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.