پورٹ قاسم مرمت کے بعد کوئلہ بردار بحری جہاز بحفاظت برتھ کر دیا گیا

پورٹ قاسم حکام نے تکنیکی خرابی دور ہونے کے بعد کوئلہ بردار بحری جہاز ایم وی چانگ چانگ نان ہائی کو بحفاظت برتھ کر دیا۔

ترجمان پورٹ قاسم کے مطابق جہاز کے اسٹیئرنگ گیئر اور رڈر میں خرابی کے باعث ابتدائی برتھنگ آپریشن روک دیا گیا تھا۔

تکنیکی خرابی دور ہونے کے بعد برتھنگ مکمل

ترجمان کے مطابق جہاز کی تکنیکی خرابی کی مکمل مرمت کی گئی۔ اس کے بعد اسے پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل پر کامیابی سے برتھ کر دیا گیا۔

جہاز 13 میٹر ڈرافٹ کے ساتھ پورٹ قاسم پہنچا تھا۔ خرابی دور ہونے کے بعد ماہر پائلٹ کی نگرانی میں برتھنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔

جہاز میں 57 ہزار ٹن سے زائد کوئلہ موجود

پورٹ قاسم کے ترجمان کے مطابق ایم وی چانگ چانگ نان ہائی کی لمبائی 199.98 میٹر ہے۔ جہاز میں 57 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کوئلہ موجود ہے۔

پورٹ قاسم کی میرین آپریشنز ٹیم نے جہاز کی محفوظ رہنمائی اور برتھنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ جہاز کی بحفاظت برتھنگ پورٹ قاسم کے مؤثر بحری حفاظتی اقدامات اور قومی اہمیت کے کارگو کی محفوظ ہینڈلنگ کی عکاسی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!