اسلام آباد: ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 93 روپے، پشاور میں 3 ہزار 100 روپے اور راولپنڈی میں 3 ہزار 67 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2 ہزار 940 روپے جبکہ بنوں میں 2 ہزار 900 روپے ہے۔ کوئٹہ میں یہی تھیلا 2 ہزار 850 روپے میں دستیاب ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے ہے، جبکہ بہاولپور میں 2 ہزار 740 اور لاڑکانہ میں 2 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 700 روپے، سکھر میں 2 ہزار 500، لاہور میں 2 ہزار 300 اور فیصل آباد میں 2 ہزار 200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔