...

پاکستان ترکش پیٹرولیم آف شور ڈرلنگ کرے گی، بڑی سرمایہ کاری متوقع

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آف شور ڈرلنگ کے لیے ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندری علاقے میں کام کرے گی۔ اس کے بعد بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا بھی ذکر کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے دوران پاکستان نے خطے میں امن کے لیے کردار ادا کیا۔ انہوں نے مکہ مشترکہ معاہدے کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا۔

علی پرویز ملک کے مطابق سعودی عرب کی معاشی طاقت، ترکیہ کی ترقی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت خطے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں سے واقف ہے۔ ایران اور امریکا کے تنازع کے دوران پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا رہا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے کیے۔ حکومت اب معاشی میدان میں کامیابی حاصل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

علی پرویز ملک کے مطابق حکومت نے محدود وسائل میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ضرور ہے، لیکن ملک میں قلت نہیں ہونے دی گئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ترکش پیٹرولیم کی آف شور ڈرلنگ سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.