...

بلوچستان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ بلوچستان میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کارروائیاں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک ہوئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 خوارج کی ہلاکت سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام ہوئے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.