...

دفاعی تعاون: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، اقتصادی شراکت داری پر زور

دفاعی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر پاکستان اور امریکا نے ایک بار پھر زور دیا ہے۔ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان ریان کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون، اقتصادی روابط اور مشترکہ خوشحالی کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا انحصار اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط کے استحکام پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار دوست ماحول کی فراہمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف ساختی اصلاحات پر عمل کر رہا ہے۔

امریکی وفد نے علاقائی استحکام اور اقتصادی مضبوطی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے نجی شعبے کی شراکت داری، دوطرفہ تجارت کے فروغ اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

امریکی وفد نے عسکری قیادت کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.