...

پولیس مقابلہ: آئی جی سندھ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت، ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر خراجِ تحسین

پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے مددگار 15 کے دو اہلکاروں کی عیادت کے لیے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے آغا خان اسپتال کا دورہ کیا۔ دونوں اہلکار ضلع وسطی کے علاقے پیتل والی گلی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

آئی جی سندھ نے کانسٹیبل سہیل اور کانسٹیبل امتیاز کی خیریت دریافت کی اور معالج ڈاکٹروں سے ان کی صحت، علاج اور طبی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی ہر ممکن اور بہترین سہولت فراہم کی جائے۔

اس موقع پر جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کی بہادری سندھ پولیس کے لیے باعث فخر ہے۔ ان کے بقول فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی پروا نہ کرنے والے پولیس جوان فورس کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ قابلِ قدر رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے مددگار 15 کے اہلکار پوری پولیس فورس کے لیے ایک مثال ہیں اور ان کی جرات دوسرے اہلکاروں کے لیے بھی حوصلہ افزا ہے۔

آئی جی سندھ نے زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ سندھ پولیس ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون اور مکمل سرپرستی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.