منصور مغل: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مرحوم ایس پی منصور مغل کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی

منصور مغل کے انتقال پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مرحوم ایس پی منصور مغل کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، جو عبداللہ شاہ غازی مزار کی مسجد میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں سابق آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، پولیس افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، مرحوم کے اہلِ خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، ان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ مرحوم ایس پی منصور مغل اور ان کے مرحوم والد منظور مغل کی پیشہ ورانہ خدمات، بہترین کردار اور محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اپنے مخلص، دیانت دار اور محنتی افسر کی کمی ہمیشہ محسوس کرے گی۔ آئی جی سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!