...

آیت اللہ خامنہ ای تدفین سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

آیت اللہ خامنہ ای سے منسوب تدفین کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز کو مختلف ایرانی میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی شیئر کیا ہے۔

بعض ایرانی سفارتی ذرائع نے بھی یہ مواد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا۔

رپورٹس کے مطابق فارس نیوز ایجنسی نے بھی ایسی تصاویر اور ویڈیوز شائع کی ہیں۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے بھی اسی نوعیت کا مواد شیئر کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں ایک قبر اور تدفین سے متعلق مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز کو آیت اللہ خامنہ ای سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نمازِ جنازہ اور جلوسِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مزید بتایا گیا کہ جسدِ خاکی کو پہلے تہران منتقل کیا گیا۔

اس کے بعد اسے قم، کربلا اور نجف بھی لے جایا گیا۔

بعد ازاں آیت اللہ خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا گیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں اور تصاویر کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.