واٹر کارپوریشن: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے پانی اور سیوریج کے واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ادارے نے مختلف تجارتی اور صنعتی اداروں کو بقایاجات کی فوری ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
کولمبیا گھانا کو 1-0 سے شکست، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
واٹر کارپوریشن کے مطابق لانڈھی میں رسول فلور ملز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ کورنگی میں امپیریل ربڑ فیکٹری اور سوزوکی موٹرز شوروم بھی کارروائی کی زد میں آئے ہیں۔
کن اداروں کو نوٹس ملے؟
ادارے کے مطابق نارتھ کراچی میں شاہد ڈائنگ فیکٹری اور انس ڈائنگ فیکٹری کو بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
فیڈرل بی ایریا میں مرکری گارمنٹس، کلاسک ڈرائی کلینرز اور ایم ذاکر پیٹرول پمپ کو بھی بقایاجات کی ادائیگی کے لیے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔
قانونی کارروائی کا انتباہ
واٹر کارپوریشن کے چیف کمرشل آفیسر حارث سرفراز نے کہا کہ مقررہ مدت میں واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع کیے جا سکتے ہیں۔ چیمبرز سیل کرنے اور دیگر قانونی اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
حارث سرفراز نے صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنے بقایاجات فوری ادا کریں۔ ان کے بقول بروقت ادائیگی سے قانونی کارروائی اور اضافی مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔