ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی بڑی کارروائیاں، منشیات، گٹکا ماوا اور قمار بازی میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ضلع سینٹرل کے مختلف تھانوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایسٹ زون: سعودآباد پولیس کی کارروائی، 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

تھانہ رضویہ

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم احمد علی ولد منیر احمد کو گرفتار کرکے 35 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی میں ملزم شہریار خان لاشاری ولد عبدالرحمن کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 40 عدد گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

تیسری کارروائی میں ملزم فرخ ولد عبدالرئیس کو گرفتار کیا گیا، جس سے 30 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 206/2026 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تھانہ سپر مارکیٹ

پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شہزاد ولد اعجاز حسین کو گرفتار کرکے 520 گرام چرس اور نقدی برآمد کرلی۔

ایک اور کارروائی میں قمار بازی میں ملوث ملزم عمر مختار ولد مختار احمد کو گرفتار کرکے 20 سٹہ پرچیاں اور نقدی برآمد کی گئی۔

تھانہ لیاقت آباد

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان حسین ولد فرحت حسین کو گرفتار کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 328/2026 درج کرکے مزید تفتیش سی آئی سی لیاقت آباد ڈویژن کے حوالے کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی بڑی کارروائیاں، منشیات، گٹکا ماوا اور قمار بازی میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!