ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے غیر قانونی ڈانس پارٹیز، حقہ/شیشہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر تھانہ بوٹ بیسن اور تھانہ ساحل پولیس نے ساحل ایونیو اور کلفٹن بلاک 5 میں کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن میں 3 ملزمان تھانہ بوٹ بیسن اور 3 ملزمان تھانہ ساحل کی حدود سے گرفتار ہوئے۔
پولیس نے موقع سے 6 عدد حقہ/شیشہ بمعہ مختلف فلیورز بھی برآمد کرکے تحویل میں لے لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور کسی بھی قانون شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

