ایسٹ زون: سعودآباد پولیس کی کارروائی، 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی: ایسٹ زون کے تھانہ سعودآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گوادر پورٹ پر ہانگ کانگ سے آنے والا بڑا کارگو جہاز لنگر انداز، 53 ہزار میٹرک ٹن اسٹیل بلٹس ہینڈلنگ مکمل

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بابر ولد یعقوب، محمد شیزان ولد محمد یوسف اور وکیل ولد قادر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین و راؤنڈز، دو 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک 125 موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ برآمد کی گئی، جس کے انجن اور چیسز نمبر بھی موجود ہیں۔

پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات نمبر 161/2026، 162/2026 اور 163/2026 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بابر ولد یعقوب کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں سندھ آرمز ایکٹ اور دیگر سنگین دفعات کے مقدمات شامل ہیں۔ اسی طرح ملزم وکیل ولد قادر بخش بھی پہلے مختلف مقدمات میں ملوث رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جارہی ہیں۔

One thought on “ایسٹ زون: سعودآباد پولیس کی کارروائی، 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!