کراچی میں سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور میزان بینک کے درمیان معاہدہ، جدید پیڈل کورٹ کی تعمیر کا آغاز

کراچی : انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جناب جاوید عالم اوڈھو کی سرپرستی میں سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور میزان بینک کے درمیان ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کراچی کے گراؤنڈ میں جدید پیڈل کورٹ تعمیر کی جائے گی۔

کراچی میں عوام دوست مویشی منڈی میں خریداروں کا رش عروج پر، قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی

اس منصوبے کا مقصد سندھ پولیس کے اہلکاروں کے لیے کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی، صحت مند سرگرمیوں کا فروغ اور جسمانی و ذہنی فٹنس کو بہتر بنانا ہے۔

معاہدے کی تقریب میں میزان بینک کے ڈائریکٹر محمود الحسن، چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ سید پیر محمد شاہ سمیت سینئر پولیس افسران، بینک نمائندگان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی فٹنس اور ذہنی صحت میں بہتری کا ذریعہ ہیں بلکہ ادارہ جاتی ہم آہنگی، نظم و ضبط اور مثبت طرزِ زندگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے میزان بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم قرار دیا۔

تقریب کے دوران پیڈل کورٹ کی تعمیر کے آغاز کے لیے کنٹریکٹر احمد کو باضابطہ چیک بھی فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کر کے پولیس اہلکاروں اور کھلاڑیوں کو جدید اور معیاری کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

One thought on “کراچی میں سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور میزان بینک کے درمیان معاہدہ، جدید پیڈل کورٹ کی تعمیر کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!