کراچی میں عوام دوست مویشی منڈی میں خریداروں کا رش عروج پر، قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی

کراچی: عیدالاضحیٰ کی آمد میں صرف 14 دن باقی رہ گئے ہیں، جبکہ نادرن بائی پاس پر قائم عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کا رجحان تیزی سے بڑھ گیا ہے۔ منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کراچی سینٹرل میں چھالیہ اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 32 بوریاں برآمد، ملزم گرفتار

انتظامیہ کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر بڑے ٹریلرز کے ذریعے بیل، بچھڑے، بکرے اور اونٹ منڈی میں لائے جا رہے ہیں، جو شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق خریداروں اور بیوپاریوں کے درمیان قیمتوں پر دن بھر مول بھاؤ جاری رہتا ہے، جبکہ زیادہ تر شہریوں نے قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں جانور نسبتاً مناسب اور دسترس میں ہیں۔

منڈی میں خریداری کے بعد شہری اپنے پسندیدہ جانور مختلف گاڑیوں کے ذریعے خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ گھروں کو لے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب بیوپاریوں نے بھی بڑھتی ہوئی خریداری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید قریب آنے کے ساتھ ہی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ تمام جانور وقت سے پہلے ہی فروخت ہو جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر مویشی منڈی میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ شہری محفوظ اور پرسکون ماحول میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی خریداری کر سکیں۔

WhatsApp Image 2026 05 13 at 9.44.58 PM WhatsApp Image 2026 05 13 at 9.44.58 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 13 at 9.44.59 PM

One thought on “کراچی میں عوام دوست مویشی منڈی میں خریداروں کا رش عروج پر، قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!