کراچی سینٹرل میں چھالیہ اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 32 بوریاں برآمد، ملزم گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد کے مختلف علاقوں سے بڑی مقدار میں غیر قانونی چھالیہ برآمد کرلی، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

خودکش بمبار کو روک کر جانوں کا تحفظ کرنے والے لیاقت علی شہید کو ستارۂ شجاعت عطا

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ضلع بھر میں غیر قانونی چھالیہ سپلائی اور اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا اور تھانہ گلبرگ پولیس نے مشترکہ کارروائی انجام دی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سمن آباد کی حدود میں خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی، جہاں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم محمد صہیب ولد محمد ندیم کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سمن آباد میں قائم ایک دکان اور گودام پر مزید چھاپے مارے گئے، جہاں سے مجموعی طور پر 32 بوریاں چھالیہ برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ اور گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کا کہنا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی کاروبار، اسمگلنگ اور ممنوعہ اشیاء کی ترسیل کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

One thought on “کراچی سینٹرل میں چھالیہ اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 32 بوریاں برآمد، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!