منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی مبینہ آڈیو لیک، پولیس کارروائی کے بعد مزید انکشافات

کراچی: منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آنے کے بعد کیس میں مزید سنسنی خیز پہلو سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں “معرکۂ حق کے بعد خطے کی صورتحال” پر اہم سیمینار کا انعقاد

مبینہ آڈیو میں ملزمہ کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، آٹھ نو سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے”۔

آڈیو کے مطابق وہ یہ بھی کہتی ہے کہ “جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے، پتا نہیں کہاں سے اٹھ کر آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے”۔

مزید مبینہ گفتگو میں ملزمہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ پورے کراچی میں نیٹ ورک چلا رہی ہے اور “ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈال رکھا ہے، اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو”۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گارڈن پولیس کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر منشیات برآمد کی گئی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ انتہائی مطلوب اور متعدد مقدمات میں مفرور تھی، جبکہ وہ شہر میں منشیات کی سپلائی کا منظم نیٹ ورک چلا رہی تھی۔

تحقیقات کے مطابق وہ آن لائن منشیات کو مخصوص رائیڈرز اور خواتین رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتی تھی۔

One thought on “منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی مبینہ آڈیو لیک، پولیس کارروائی کے بعد مزید انکشافات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!