پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں “معرکۂ حق کے بعد خطے کی صورتحال” پر اہم سیمینار کا انعقاد

لاہور: پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کے زیر اہتمام “معرکۂ حق کے ایک سال بعد: جنوبی ایشیا میں ڈیٹرنس، سفارت کاری اور بیانیہ” کے موضوع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی، آئی جی سندھ کا نوٹس، اہلکار معطل

تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ “معرکۂ حق” کے دوران پاک بحریہ کی حکمت عملی، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کو اپنے ہی پانیوں تک محدود رہنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ڈیٹرنس اور قومی اسٹریٹیجک بیانیے کو مؤثر بنانے کیلئے عسکری اداروں، جامعات، میڈیا اور سفارتی حلقوں کے درمیان مسلسل رابطہ اور اشتراک ناگزیر ہے۔

سیمینار سے صدر میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے بھی خطاب کیا اور معرکۂ حق کے بعد خطے کی صورتحال اور پاکستان کے ڈیٹرنس پوسچر پر مبنی جائزے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تقریب میں مختلف ماہرین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں جبکہ عسکری حکام، سفارتکاروں، ماہرین تعلیم، میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2026 05 12 at 8.40.52 PM 1

One thought on “پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں “معرکۂ حق کے بعد خطے کی صورتحال” پر اہم سیمینار کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!