بھارتی وزیراعظم مودی کی عوام سے بچت اپیل، سونا خریدنے، پیٹرول کے استعمال اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی ہدایت

نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشی دباؤ کے پیش نظر غیر ضروری اخراجات کم کریں، سونا نہ خریدیں، پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال محدود کریں اور ممکن ہو تو شادیاں اور غیر ملکی سفر بھی ملتوی کریں۔

منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی مبینہ آڈیو لیک، پولیس کارروائی کے بعد مزید انکشافات

حیدرآباد میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ شہری پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو اور کارپولنگ کو ترجیح دیں جبکہ جہاں ممکن ہو کورونا دور کے دوران اپنائے گئے ورک فرام ہوم اور ورچوئل میٹنگز کے نظام کو دوبارہ اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو زرمبادلہ بچانے کے لیے اجتماعی سطح پر “معاشی حب الوطنی” کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث بھارت کی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

فنانشل رپورٹس کے مطابق بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ عرصے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملک کو تیل کی درآمدات پر شدید انحصار کے باعث بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق سونے کی درآمدات، غیر ضروری بیرونی سفر اور ایندھن کے استعمال میں کمی جیسے اقدامات سے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دیا جا سکتا ہے۔

One thought on “بھارتی وزیراعظم مودی کی عوام سے بچت اپیل، سونا خریدنے، پیٹرول کے استعمال اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!