معرکۂ حق کی سالگرہ: دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اسے جان کے لالے پڑ گئے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپوتوں نے معرکۂ حق کے دوران دشمن بھارت کو ایسا بھرپور اور مؤثر جواب دیا کہ اسے عملی طور پر جان کے لالے پڑ گئے۔

کراچی: معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر کرکٹ ٹورنامنٹ، پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد مونومنٹ پر منعقدہ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن قومی تاریخ میں فخر اور کامیابی کی علامت ہے۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ، سربراہ پاک بحریہ سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت، غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان کا عالمی مقام مزید بلند ہوا ہے اور اس کامیابی کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے سعودی عرب، چین اور دیگر دوست ممالک کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس مرحلے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے کردار کے بغیر اس معرکے کی کامیابی کا ذکر مکمل نہیں ہو سکتا، ہمارے شاہینوں نے دشمن کی فضائی برتری کے دعووں کو زمین بوس کیا۔ انہوں نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہتے ہوئے نیول چیف اور بحریہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سچ پر مبنی بیانیے کی فتح ہوئی جبکہ بھارت آج تک پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شہداء کے خون کو سلام پیش کرتا ہے اور مسئلہ کشمیر کے لیے سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا نتیجہ انتہائی خطرناک ہو سکتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ ریاستی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا کے لیے جواب پاکستان کو موصول ہو گیا ہے۔

One thought on “معرکۂ حق کی سالگرہ: دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اسے جان کے لالے پڑ گئے، وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!