کراچی: Governor House Karachi میں “معرکۂ حق – بنیان مرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عسکری و سول قیادت، غیر ملکی سفارتکاروں، بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گلبرگ میں پولیس مقابلہ، خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے Syed Muhammad Nihal Hashmi نے کہا کہ “معرکۂ حق – بنیان مرصوص” پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور سنہری باب ہے، جس نے دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب ان شہداء، غازیوں اور عظیم ماؤں کے نام ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر جرات، حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی مثال قائم کی۔
گورنر سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا پہلے سے زیادہ سخت، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ Pakistan Army، Pakistan Air Force اور Pakistan Navy نے ہر محاذ پر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
انہوں نے Syed Asim Munir، Zaheer Ahmed Babar Sidhu اور Naveed Ashraf کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا۔
گورنر سندھ نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قومی میڈیا نے دشمن کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے اور قومی مفاد کے تحفظ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں Syed Murad Ali Shah، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، پاکستان نیوی اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام، آئی جی سندھ، کمشنر کراچی سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر Oman، China، Qatar، Iraq، Russia، Vietnam اور Kuwait کے قونصل جنرلز سمیت مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ “معرکۂ حق – بنیان مرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔
