گلبرگ میں پولیس مقابلہ، خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی: Sindh Police کے ضلع سینٹرل ویسٹ زون کی حدود میں تھانہ گلبرگ پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سی ویو پر ’معرکۂ حق‘ کا عظیم الشان جشن، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: مراد علی شاہ

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ Karimabad کے قریب اپواء کالج گراؤنڈ کے اطراف پیش آیا، جہاں تھانہ گلبرگ پولیس معمول کی پیٹرولنگ میں مصروف تھی۔ اس دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد علی عرف مکینک عرف پاؤس ولد نفیس کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول اور دو زندہ راؤنڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم کا مختلف تھانوں میں ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ترجمان Dr. Muhammad عمران Khan کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

One thought on “گلبرگ میں پولیس مقابلہ، خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!