کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے سبزی کی آڑ میں مضر صحت گٹکا ماوا اور بھاری مقدار میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق نیو سبزی منڈی میں مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس دوران پولیس نے موقع پر ایک ملزم دین محمد ولد شیر محمد کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
کارروائی کے دوران اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی نمبر KV-2179 (لوڈنگ سوزوکی) بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔ برآمد شدہ سامان میں بڑی مقدار میں چھالیہ اور مضر صحت گٹکا ماوا شامل ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اور فرار ہونے والے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
