عتیقہ اوڈھو کا انکشاف: بیٹے نے تیسری شادی کا مشورہ دیا، ثمر علی خان سے رشتہ بھی بیٹے کی حمایت سے جوڑا

پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے انہیں تیسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
کنزہ ہاشمی اور علی رضا کے درمیان ماضی کی “دشمنی” کا انکشاف، غلط فہمیاں دور ہونے کا اعتراف

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ دوسری شادی کے ناکام ہونے کے بعد وہ کافی عرصہ اکیلی رہیں، اس دوران ان کے بیٹے بلال نے انہیں ثمر علی خان سے شادی کا مشورہ دیا۔ ان کے مطابق بیٹے کا کہنا تھا کہ ثمر علی خان ایک اچھے انسان ہیں اور وہ انہیں پسند بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ تیسری شادی کے سخت خلاف تھیں اور لوگوں کے مذاق اڑانے کا خدشہ ظاہر کرتی تھیں، جبکہ ان کی بیٹیاں بھی ابتدا میں اس فیصلے کے حق میں نہیں تھیں، تاہم بیٹے نے انہیں مکمل حمایت فراہم کی۔

عتیقہ اوڈھو کے مطابق ان کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی جو 10 سال چلی، اس کے بعد دوسری شادی بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ بعد ازاں انہوں نے جون 2012 میں ثمر علی خان سے شادی کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی کے مختلف تجربات نے انہیں مضبوط بنایا اور اب وہ اپنے فیصلوں میں زیادہ پُراعتماد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!