سپریم کورٹ کا فیصلہ شہباز شریف اور نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق مشاورت

سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی دو گھنٹے طویل ملاقات میں زیرِ بحث اہم موضوع رہا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال کے بجائے پمز میں طبی معائنہ کرانے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ شرکا نے مختلف قانونی آپشنز کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی جانے والی توہینِ عدالت کی درخواست بھی زیرِ غور آئی۔ اس درخواست کے ممکنہ قانونی جواب پر بھی مشاورت کی گئی۔

نواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان مزید کسی سیاسی یا آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے موجودہ صورتحال میں سیاسی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!